اسرائیل کا غزہ شہر پر قبضےکا منصوبہ مشرق وسطیٰ کونقصان پہنچا سکتا ہے،چینی وزیر خارجہ

by bukharisafdar786@gmail.com

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے غزہ سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکمرانی کا اصول لاگو ہونا چاہیے، غزہ اور مغربی کنارے کے علاقے فلسطینیوں کے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ شہر پر قبضےکا منصوبہ مشرق وسطیٰ کونقصان پہنچا سکتا ہے، غزہ میں جاری جنگ نے بے مثال انسانی تباہی کو جنم دیا ، غزہ کی جنگ سے بہت بڑا انسانی مسئلہ پیدا ہوا ، غزہ کی صورتحال عالمی برداری کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہے۔

Related Posts