45
ایشیا کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہیں۔
پاکستانی اسکواڈ میں آج 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاکستانی ٹیم میں آج فہیم اشرف اور حسین طلعت پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے ہیں۔
قومی ٹیم صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، حسین طلعت، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، محمد حارث وکٹ کیپر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔
بھارتی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں ہوئی ہیں، جسپریت بھمراہ اور ورون چکرورتی کی واپسی ہوئی ہے۔
آج بھی دنوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایا