ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، ایک بار پھر پاک بھارت ٹیمیں آج ٹکرائیں گی

by bukharisafdar786@gmail.com

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں ٹکرائیں گی

ايشيا کپ سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ، اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔

ہفتے کو گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں 3 گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے پلیئرز کا حوصلہ بڑھایا ، توقع ظاہر کی کہ ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرے گی.

واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا.

Related Posts