ایپل صارفین کا انتظار ختم! iPhone 17 سیریز باضابطہ طور پر ملک بھر میں لانچ کر دی گئی ہے۔
ایپل کے واحد آفیشل ڈسٹری بیوٹر مرکنٹائل پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ یہ سیریز اب ملک کے تمام پارٹنر نیٹ ورکس پر دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق تمام ماڈلز PTA منظور شدہ ہیں اور صارفین کو رجسٹریشن کے لیے کوئی اضافی رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ اس کے ساتھ آفیشل وارنٹی اور بعد از فروخت سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
پاکستان میں iPhone 17 کی قیمتیں
iPhone 17
256 جی بی: 3,99,000 روپے
512 جی بی: 4,82,500 روپے
iPhone 17 Pro
256 جی بی: 5,20,500 روپے
512 جی بی: 6,03,500 روپے
1 ٹی بی: 6,86,500 روپے
iPhone 17 Pro Max
256 جی بی: 5,65,000 روپے
512 جی بی: 6,48,500 روپے
1 ٹی بی: 7,32,000 روپے
2 ٹی بی: 8,98,500 روپے
iPhone Air
256 جی بی: 4,80,000 روپے
512 جی بی: 5,63,000 روپے
1 ٹی بی: 6,46,500 روپے
—
ڈیزائن اور کارکردگی
ایپل نے نئے آئی فونز میں Ceramic Shield 2، USB-C پورٹ اور IP68 واٹر ریزسٹنس شامل کی ہے۔
اسکرین سائز 6.3 انچ (آئی فون 17 اور 17 پرو) سے 6.9 انچ (پرو میکس) تک رکھا گیا ہے۔
تمام ڈسپلے 1 سے 120Hz ریفریش ریٹ اور 460 ppi پکسل ڈینسٹی کے ساتھ آتے ہیں۔
—
کیمرہ اور بیٹری فیچرز
پرو ماڈلز میں ٹیلی فوٹو لینس اور 4K ویڈیو ریکارڈنگ (120fps تک) کی سہولت شامل ہے۔
تمام ماڈلز میں 18 میگا پکسل فرنٹ کیمرا موجود ہے، جو Center Stage فیچر کو سپورٹ کرتا ہے۔
بیٹری لائف بھی پہلے سے بہتر کر دی گئی ہے:
iPhone Air: 27 گھنٹے تک بیک اپ
iPhone 17 Pro Max: 39 گھنٹے تک بیک اپ
مزید یہ کہ تمام ڈیوائسز فاسٹ چارجنگ اور MagSafe وائرلیس چارجنگ سپورٹ کرتی ہیں،