حکومتِ پاکستان نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد کی اجازت دے دی

by bukharisafdar786@gmail.com

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے نئی پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارتِ تجارت کے مطابق اب کھالوں کی برآمد صرف گوادر فری زون کے ذریعے ممکن ہوگی۔ اس پالیسی کے تحت برآمدات کی اجازت صرف اُن سلاٹر ہاؤسز کو دی جائے گی جو رجسٹرڈ اور حکومتی طور پر منظور شدہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ای سی سی کے 2015ء کے فیصلے کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم شامل کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ای سی سی نے 3 ستمبر 2015 کو گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی۔

Related Posts