معروف بھارتی اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے، دوران علاج چل بسے

by bukharisafdar786@gmail.com

بھارتی میڈیا کے مطابق  اداکار  روبو شنکر گزشتہ دنوں  فلم کی شوٹنگ کے دوران اچانک گرنے کے بعد چنئی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج  تھے۔  انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کیا گیا  تاہم طبیعت مزید بگڑنے کی صورت میں جمعرات کو وہ انتقال کر گئے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ  روبو شنکر کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ حال ہی میں وہ یرقان  سے صحت یاب ہوئے تھے۔

ڈاکٹرز کے مطابق 16 ستمبر کو وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران اچانک بے ہوش ہو کر گرگئے تھے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر چنئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم جمعرات کی رات ان کا انتقال ہو گیا

اسپتال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روبو شنکر کی موت ہاضمے کی نالی میں خون بہنے اور متعدد اعضاء کے ناکارہ ہونے کے باعث ہوئی۔

اداکارکی آخری رسومات جمعہ کو چنئی میں ادا کی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روبو شنکر ٹی وی اور فلمی دنیا کا ایک مشہورنام  تھے۔ وہ  ٹی وی شوز میں   اداکاری کے دوران روبوٹ ڈانس کی وجہ سے  "روبو” کے  نام مشہور ہوئے۔

انہوں نے 1997 سے فلموں میں کام شروع کیا۔ ابتدا میں انہوں نے کئی تامل فلموں میں چھوٹے کردار کیے تاہم بعد ازاں انہوں نے سپورٹنگ رولز میں کام کیا اور شہرت حاصل کی۔