وزیراعظم شہبازشریف نےلندن میں اوورسیزپاکستانیوں کی تقریب میں خطاب میں کہا پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے،بھارت کیساتھ برابری کی بنیاد پربات چیت چاہتےہیں،پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے،پہلگام واقعہ پر عالمی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا،بھارت کو صاف، شفاف تحقیقات کئی بار پیشکش کرچکے ہیں۔
وزیراعظم نےکہا 6 مئی کو دشمن نے پاکستان پرحملہ کرکے 54 بےگناہ لوگوں کو شہید کیا،دشمن کو وہ سبق سکھایا جو وہ زندگی بھر یاد رکھے گا،ایک جھٹکے میں بھارت کے 6 جہاز زمین بوس ہوگئے،دشمن کو چند گھنٹوں میں ہی اپنے انجام کا اندازہ ہوگیا تھا،فیلڈ مارشل عاصم منیر نےجنگ کو بہترین انداز میں لیڈ کیا،بھارت کے خلاف جنگ میں پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
مزید کہا سمندرپارپاکستانی ملک کےعظیم سفیرہیں جو دن رات کام کرتےہیں،اس بات کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں آپ محنت سے رزق حلال کماتے ہیں،سمندرپارپاکستانیوں نےگزشتہ سال 38 ارب ڈالرکی ترسیلات زر بھیجیں