پاکستان، بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

by bukharisafdar786@gmail.com

پاکستان نے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش کو11رنز سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں بھارت سے 28 ستمبر کو مقابلہ ہو گا۔

پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم20 اوورز میں 124 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، جس میں شمیم حسین 30 رنز بنا کر سرفہرست رہے ، سیف حسن 18، نور الحسن 16، مہدی حسن 11، تنظیم حسن 10 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب بیٹنگ میں کارکردگی نہ دکھا سکے لیکن 2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ، ان کے علاوہ محمد نواز نے بھی ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

Related Posts