پاکستان کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

by bukharisafdar786@gmail.com

آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سطح پر تیار کردہ 750 کلومیٹر رینج کے حامل فتح 4 کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

یہ میزائل جدید ایویانکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے، میزائل دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمینی سطح کے ساتھ پرواز کی خصوصیات کا حامل ہے۔

فتح 4 میزائل آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے جو پاکستان آرمی کے میزائل نظام کی رینج اور صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کےسینئر افسران اور سائنسدانوں و انجینئرز نےتجربے کا مشاہدہ کیا۔

صدرِ مملکت، وزیرِاعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے  فتح 4 کے کامیاب تربیتی تجربے پر شریک دستوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی گئی ہے۔

Related Posts