دبئی : ایشیا کپ میں گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت میچ میں ٹی وی امپائر کی جانب سے فخر زمان کا متنازع آوٹ دیا گیا جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے میچ کے بعد اپنے تحفظات سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو آگاہ کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ میچ کے بعدکپتان کی میچ رپورٹ میں بھی پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے متنازع فیصلے کا ہائی لائٹ کیا ہے جب کہ آئی سی سی کے امپائرز اور منیجرکو بھی ٹیم انتظامیہ نے اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے باضابطہ شکایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق اہم ترین میچ میں غیر معروف اور نا تجربہ کار ٹی وی امپائر کا تقرر کیا گیا، افغانستان سے تعلق رکھنے والےامپائرعزت اللہ صفی نے فخر زمان کو متنازع انداز میں کاٹ بی ہائینڈ قرار دیا تھا، فیصلے سے میچ میں پاکستانی ٹیم کی پوزیشن متاثر ہوئی۔
اس حوالے سے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر امپائرز ہی فیصلہ کرتے ہیں، ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے۔
فخر زمان 15رنز پر آوٹ قرار دیے گئےاس وقت پاکستان کا اسکور 21رنز تھا۔