پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی

by bukharisafdar786@gmail.com
0 comments

اسلام آباد: پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔ یہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کی بنیاد پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عیدالفطر ہفتہ کے روز ہوگی۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش صبح 6 بج کر 28 منٹ پر ہوئی تھی، تاہم غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 سے 13 گھنٹے تھی، جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالفطر کا تعین رویت ہلال کمیٹی کی شہادتوں اور شرعی اصولوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔

Related Posts