سندھ اور پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان، اسکول بند رہیں گے

by bukharisafdar786@gmail.com
0 comments

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سرکاری و نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہو کر 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر نافذ ہوگا تاکہ شدید گرمی کے پیش نظر طلبہ اور اساتذہ کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق صوبے بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی بروز جمعہ سے شروع ہوں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تعطیلات کے اختتام کے بعد پنجاب بھر کے اسکول 24 اگست کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔

تعلیمی حلقوں کی جانب سے گرمی کی شدت کے باعث اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts